میئر پشاور حاجی زبیر علی عالمی کانفرنس میں شرکت کو دبئی پہنچ گئے

میئر پشاور حاجی زبیر علی اے آئی ایم کانگریس 2025 آل کریم میئرز گول میز کانفرنس کیلئے دبئی پہنچ گئے، اے آئی ایم کانگریس گول میز کانفرنس 9 اپریل کو شروع ہوگی۔اس کانفرنس میں میئر پشاور حاجی زبیر علی پشاور کی نمائندگی کرینگے۔ میئر پشاور حاجی زبیر علی دبئی میں اے آئی ایم کانگریس 2025 میئرز گول میز کانفرنس کے دوران پھولوں کے شہر پشاور کی فلاح و بہود و آبادی، ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پشاور کی بھرپور نمائندگی کرنے کو پرعزم ہیں، انکا کہنا تھا کہ شہر کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے کوئی کثر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ پشاور میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب میئر کی حیثیت سے چارج سنبھالنے کے بعد پارٹی وابستگی سے بالا تر ہو کر فرائض انجام دیے اور آج بھی پشاور کے شہریوں کے لیے خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری و ساری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں شرکت کو پشاور کے تمام شہریوں کے لیے نیک شگون سمجھتا ہوں، کیونکہ تجربات کے تبادلے سے معیار زندگی کو بہتر اور ترقی کی منازل طے کرنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے روشن مستقبل کے لیے نئی راہوں کو ہموار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ڈیجیٹل تعاون میئرز راہنمائی کر رہے ہیں۔ جو UN-Habitat WeGO کے تعاون سے 9 اپریل کو کانگریس میں کھلے، آزاد، محفوظ، اور انسانی مرکوز ڈیجیٹل فیوچر کو فروغ دینے میں میئرز کے کردار پر ایک سیشن کی تجویز پیش کرینگے جیسا کہ گلوبل ڈیجیٹل کومپیکٹ (GDC) اور بین الاقوامی رہنما خطوط برائے پیپل سینٹرڈ اسمارٹ سٹیز (IG-PCSC) نے تصور کیا ہے۔ مختصر سیشن میں میئرز کے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی کی رہنمائی کرنے والے ان بین الاقوامی فریم ورکس کو نافذ کرنے کے مواقع اور چیلنجوں پر بات چیت شامل ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر