ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا سے بھی غیر قانونی افغان شہریوں کا انخلا کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے 62افغان شہریوں کی ملک بدری کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں صوبائی پولیس، ایڈیشنل آئی جی اور کیپیٹل سٹی پولیس کو ملک بدری کے عمل کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان افغان شہریوں کو آج طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔مراسلے میں سیکیورٹی انتظامات کو سخت بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عبدالمجید کو ملک بدری کے عمل کے لیے رابطہ فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔پولیس، اسپیشل برانچ اور کیپیٹل پولیس کو سیکیورٹی کی مکمل ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ ملک بدری کا عمل پرامن اور مثر انداز میں مکمل ہو سکے۔پاکستان سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے اب تک 1336افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک بدر کیا جاچکا ہے ۔امیگریشن ذرائع کے مطابق ملک بدر غیر ملکیوں کو ملک کے مختلف شہروں سے لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ میں لایا گیا تھا جنہیں ضروری کارروائی کے بعد طورخم سرحد کے راستے ملک بدر کیا گیا۔ملک بدر کئے جانے والے خاندانوں میں 2874 مرد، 1755 خواتین اور 2071 بچے، بچیاں شامل ہیں۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 17 ستمبر 2023 سے 31 مارچ 2025 تک کل 70494 افغان خاندان افغانستان لوٹ گئے، یہ افغان خاندان کل 469159 افراد پر مشتمل تھے۔دوسری جانب رولپنڈی میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں و افغان باشندوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈان جاری ہے۔افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل اور ویزا کی معیاد ختم ہونے سمیت رہائش کا ثبوت یا دستاویزات نہ ہونے پر ایسے افراد کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔ضلع بھر میں یکم اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 353 افغان باشندوں کو تحویل میں لے کر ہورڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔افغان سٹیزن کارڈ کے حامل 119 افغان باشندوں کو تحویل میں لیا گیا اور رہائش سے متلعق ثبوت نہ ہونے یا دستاویزات پیش نہ کر سکنے پر 234 افغان باشندے کو حراست میں لیا گیا۔ ویزا معیاد ختم ہونے کی کیٹیگری میں ابھی تک کوئی بھی افغان باشندہ گرفتار نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق تحویل میں لیے جانے والے تمام 353 افغان باشندوں کو ہورڈنگ سینٹر گولڑہ موڑ منتقل کر دیا گیا۔ گولڑہ موڑ کے قریب ہورڈنگ سینٹر کی سیکورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس نے باقاعدہ سیکیورٹی پلان جاری کر رکھا ہے۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے سخت احکامات پر گولڑہ موڑ ہورڈنگ سینٹر پر پولیس افسران و اہلکار تین شفٹوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ ہورڈنگ سینٹر مین کسی بھی افغان باشندے کو موبائل فون ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00