شادی کی غرض سے خاتون کو اغواء کرنیوالا ملزم ضمانت پر رہا

ایڈیشنل سیشن جج عامر علی نے شادی کیلئے خاتون کو اغواء کرنے کے الزا م میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی دانیال اسد چمکنی ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم ارشد ولد محمد زمان ساکنہ نوتھیہ پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں شادی کی عرض سے خاتون کو ورغلا پھسلا کراغوا کیا،جس پر ملزم کے خلاف 365Bکے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے اپنی گرفتاری کے خلاف سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ، گزشتہ روز کیس کی سماعت مکمل ہوئی ، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے رہاکرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر