کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ سے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدر محمد سلیم خان کی سربراہی میں ہزارہ ڈویژن کے عہدیداران نے ملاقات کی ملاقات میں وفد نے پرائیویٹ سکولز کے امتحانی ہالز کی منتقلی کے حوالے سے خدشات سے آگاہ کیا عہدیداران میں جنرل سیکرٹری ہری پور خورشید احمد، نائب صدر ایبٹ آباد زاہد اسلام، جنرل سیکرٹری راجہ قدیر و دیگر کے علاؤہ سارک ممبر سید صفدر زمان شاہ، نائب صدر ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک سعید اختر، سابق صدر حاجی منظور الہیٰ شامل تھے محمد سلیم خان نے پرائیویٹ سکولز امتحانی ہالز کی منتقلی کے حوالے سے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کمشنر ہزارہ ڈویژن کو بتایا کہ سہولیات کی کمی سے بچے متاثر ہوں گے ہالز میں بچے کو پانی، واش روم، فرنیچر اور پُرسکون ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے جو کہ ہر بچے کا بنیادی حق ہے ہالز کی منتقلی کا فیصلہ اجلت میں کیا گیا ہے جو کہ واپس لیا جائے تاکہ بچے پُرسکون ماحول میں امتحان دے سکیں جبکہ ایبٹ آباد بورڈ سے نقل کا الزام لگا کر سو فیصد ہالز کی منتقلی کی گئی ہے جو کہ کسی صورت درست نہیں ہے کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی ہدایت پر ہالز کی منتقلی کی گئی ہے اور صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہالز میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی تمام انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئیں ہیں امتحان کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں مزید کمی پیشی کو پورا کیا جائے گا اور پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے خدشات دور کیے جائیں گے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00