نانی اور پھوپھی کاقتل’ ملزم کو 2 بار سزائے موت ’11 لاکھ جرمانہ

پشاور ہائیکورٹ نے مردان میں نانی اور پھوپھی کے قتل کے ملزم کی بریت کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرلی اورماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ملزم کو 2بار سزائے موت اور مجموعی طور پر 11 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس عبد الفیاض پر مشتمل دورکنی بنچ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پرسماعت کی جبکہ مختصر فیصلہ جسٹس عبدالفیاض نے تحریر کیا ہے ۔دوران سماعت ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سکندر حیات شاہ نے عدالت کو بتایاکہ ملزم تنویرپر الزام ہے کہ اس نے17جولائی 2012کو مردان میں اپنی پھوپھی اور نانی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا تاہم 2013میں ملزم کو مردان کے ٹرائل کورٹ نے مقدمے سے بری کردیا تھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے بریت کے خلاف اپیل دائر کی۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے مقامی مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا تھا اور اس کے خلاف ٹھوس شواہد موجودتھے جو ایف آئی آر میں بھی نامزدہے ۔انہوںنے بتایاکہ ملزم نے بیدردی سے دو خواتین کی جانیں لیں لہذا وہ کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں اور ٹرائل کورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے کئی اہم قانونی نقاط کو نظرانداز کیا ہے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مختصر فیصلہ جاری کردیا اور ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔پشاور ہائیکورٹ نے ملزم کودوبارسزائے موت دینے کے علاوہ دفعہ 449پی پی سی میں اسے 10سال قید کی سزابھی سنا دی۔ عدالت نے مجموعی طور پر ملزم کو 11لاکھ روپے جرمانہ کیاہے جو وہ مقتولین کے ورثاکو بطور دیت ادا کرے گا۔جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم مزید تین ماہ کی قید کاٹے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر