پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

پاکستان 4 سال کی مدت کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا۔

پاکستان کے اقوام متحدہ مشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو2026 سے 2029 تک کے لیے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ پاکستان کو نیویارک میں اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں رکن منتخب کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے۔ کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے۔  پاکستان عالمی انسداد منشیات کی کوششوں میں اپنا مؤثر کردارادا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ منشیات کی اسمگلنگ، پیداوار اور استعمال کے خلاف پاکستان نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں ہمیشہ عالمی منشیات پالیسی کے بارے میں مباحثوں میں فعال اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر