پشتو کے معروف کامیڈین میراوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے اور علاج کے مراحل سے گزر رہے تھے۔ میراوس نے اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری سے پشتو ڈراموں اور اسٹیج شوز میں مقبولیت حاصل کی۔میرواس کا اصل نام حیات خان تھا، 1955میں تحصیل ٹانگی، ضلع چارسدہ میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان کے معروف پشتو مزاحیہ اداکار، گلوکار اور اسٹینڈ اپ کامیڈین تھے ۔میراوس کا مزاحیہ انداز اسکول کے زمانے میں ہی نمایاں ہوگیا تھا، جب ان کی پرفارمنسز کو دیکھنے کے لیے آس پاس کے اسکولوں سے بھی لوگ آتے تھے۔
میرواس نے اپنے کیریئر میں کئی ریڈیو، ٹی وی شوز اور سٹیج ڈراموں میں کام کیا، وہ 500 سے زائد کیسٹس اور 800 سے زیادہ پشتو مزاحیہ البمز ریلیز کر چکے ہیں۔
2018 میں انہوں نے اپنی دوسری کتاب "گپ د میرواس” شائع کی، جس میں مشہور پشتو اور اردو گانوں کی پیروڈی کے ساتھ ساتھ طنزیہ اور مزاحیہ شاعری بھی شامل تھی۔
حالیہ برسوں میں میرواس کو صحت کے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جن میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر شامل تھاجبکہ بیماری کی شدت کے باعث ان کی ایک ٹانگ کاٹی جا چکی تھی ۔
ڈاکٹروں کے مطابق میراوس کی دوسری ٹانگ بھی خطرے میں تھی ،وہ مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔ان کے انتقال پر شوبز سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00