بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات کے بعد سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے خلاف کارروائی اور کابینہ میں ردو بدل کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو سپیکر کے معاملے میں مزید تحقیق اور ہٹائے جانے کا اختیار دے دیا ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے سپیکر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے فوری طورپر خط لکھنے کا امکان ہے ۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم پر پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی جانب سے کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں چار سے پانچ وزرا اور مشیران کو ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے ۔صوبائی وزراء اور مشیران پر احتساب کمیٹی کی جانب سے کرپشن کی رپورٹ سے بانی عمران خان کو آگاہ کیا گیا۔واضح رہے کہ احتساب کمیٹی نے چار سے پانچ کابینہ ممبران پر کرپشن کے الزامات کی رپورٹ تیار کی تھی۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00