دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی ۔

دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی ۔

شکیل الرحمان

نیوزی لینڈ نےعید کے تیسرے دن تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے شکست دیکرقومی ٹیم کے کھلاڑیوں عید مبارک کا تحفہ پیش کیا۔اور
تین میچوں کی سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔بگ بیش لیگ میں نمایاں کارکردگی دیکھنے کے بعد پاکستان ٹیم میں آنے والے حارث رووف ٹیم سے چپک ہی گیا۔اور آج انکا مجموعی طور پر 50واں میچ تھا ان 50میچوں حارث رووف نے 88کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔یعنی فی میچ 1.76وکٹ اور اوسط 27.09اور فی اوور 5.86رنز دئیے۔جوکہ بلکل بھی قابل قبول کارکردگی نہیں ہے۔دوسرے میچ میں بھی دس اوور میں 75رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔لیکن کھلانا ضروری ہے۔گزشتہ پانچ ایکروزہ میچوں میں 45.16کی اوسط سے چھ وکٹیں حاصل کی ہے۔

یہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی مسلسل پانچویں شکست تھی۔ پاکستان ٹیم نے293رنز کے ہدف کے تعاقب کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا، کیوی فاسٹ بولرز کے سامنے ٹاپ آرڈر سمیت مڈل آرڈر بھی ناکام ثابت ہوا۔آدھی ٹیم صرف 11.4 اوورز میں ہی واپس پویلین لوٹ گئی، ابتدائی 5 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔عبداللہ شفیق 1، امام الحق 3، بابر اعظم 1، کپتان محمد رضوان 5 اور سلمان آغا 9 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔اس کے بعد طیب طاہر 13,وسیم جونییر ایک اور عاکف جاوید آٹھ رنز پر پویلین لوٹ گیے ۔فہیم اشرف اور نسیم شاہ کے مابین نویں وکٹ کی شراکت میں 60 رنز کا اضافہ ہوا اور پاکستان ایک بڑے شکست سے تو بچ گیا لیکن شکست پھر بھی مقدر بن گیی۔فہیم اشرف نے کیریر بیسٹ 73 رنز کی اننگز کھیلی۔یہ ایک روزہ میچوں انکی پہلی نصف سنچری تھی ۔انکی اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔2017 سے ایکروزہ میچوں کا آغاز کرنے والے فہیم اشرف کا یہ 35واں میچ تھا اور انکا زیادہ سے زیادہ سکور 28رنز تھا۔

 

حارث رووف کے زخمی ہونے کی وجہ سے متبادل نسیم شاہ نے51 رنز بنایے۔نسیم شاہ کی بھی یہ کیریر کی پہلی نصف سنچری اور بیسٹ اننگز تھی اس سے قبل انہوں نے چالیس رنز کی کیریر بیسٹ اننگز کھیلی تھی۔ہیملٹن میں کھیلے جارہے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مچل ہی کے 99 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔پاکستانی بالرز نے اننگ کی شروعات میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے کیوی بیٹرز کو جارحانہ کھیل کھیلنے سے روکے رکھا۔نیوزی لینڈ کے اوپنر رائس ماریو 18 رنز کی اننگ کھیل کر آوٹ ہوئے، انہیں محمد وسیم نے آوٹ کیا، ان کے ساتھ آئے نک کیلی کو حارث روف نے پویلین کی راہ دکھائی، نک کیلی نے 31 رنز بنائے۔اسی طرح ہنری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، کپتان مائیکل بریسویل نے 17 اور محمد عباس نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔ ناتھن اسمتھ 8 اور بین سیئرز 6 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے مچل ہی نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کو سہارا دیتے ہوئے 78 بالز پر 99 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔ ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور سفیان مقیم نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث روف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ ہفتے کے روز کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ہیملٹن میں کھیلے جارہے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مچل ہی کے 99 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔پاکستانی بالرز نے اننگ کی شروعات میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے کیوی بیٹرز کو جارحانہ کھیل کھیلنے سے روکے رکھا۔نیوزی لینڈ کے اوپنر رائس ماریو 18 رنز کی اننگ کھیل کر آوٹ ہوئے، انہیں محمد وسیم نے آوٹ کیا، ان کے ساتھ آئے نک کیلی کو حارث روف نے پویلین کی راہ دکھائی، نک کیلی نے 31 رنز بنائے۔اسی طرح ہنری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، کپتان مائیکل بریسویل نے 17 اور محمد عباس نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔ ناتھن اسمتھ 8 اور بین سیئرز 6 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے مچل ہی نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کو سہارا دیتے ہوئے 78 بالز پر 99 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔ ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور سفیان مقیم نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث روف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر