ڈیرہ جات فیسٹیول 2025 کے تحت ٹاؤن ہال میں خواتین مینا بازار جاری

 

 

ڈیرہ جات فیسٹیول 2025 کے تحت ٹاؤن ہال میں خواتین مینا بازار جاری۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی سربراہی میں ڈیرہ جات فیسٹیول کا ابتدائی مرحلہ جاری ہے۔ خواتین اور بچوں کے لیے ٹاؤن ہال میں مینا بازار قائم کیا گیا ہے جس میں خواتین اور بچوں کی چیزیں، کھانے پینے کی ا شیاء، آرٹ ایگزیبیشن، پتلی تماشہ، میجک شو اور بچوں کے کھیل شامل ہیں جبکہ مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرے والوں میں انعام بھی تقسیم کیے جائیں گے، ان مقابلوں میں کوکنگ، میک اپ، کراٹے اور تقریری مقابلے شامل ہیں۔ مینا بازار میں مقامی دستکاری، کشیدہ کاری اور مٹی کے بنائے ہوئے برتنوں کی نمائش بھی جاری ہے۔ مینا بازار کی اختتامی تقریب کے موقع پر مشاعرہ، میوزیکل پرفارمنسز اور آتش بازی بھی کی جائیگی۔ ڈیرہ جات فیسٹیول نہ صرف علاقائی ثقافت، آرٹ، اور کلچر کو نمایاں کرتا ہے بلکہ بین الاضلاعی یکجہتی کو بھی فروغ دیتا ہے۔ فیسٹیول نہ صرف ثقافتی ورثے کے تحفظ بلکہ نئی نسل کو روایات سے جوڑنے کا بھی اہم پلیٹ فارم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر