پاکستانی کمیونٹی رشیا سینٹ پیٹرز برگ کے صدر جان محمد نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنا ہمار امنشو رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی کابینہ کی طرف سے دی جانیوالی عید ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تمام پاکستانی کمیونٹی کو عید ڈنر پارٹی کی دعوت دی گئی جس میں کونسلر جنرل پاکستان رئوف رند نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو متحد ہونا ہو گا اور متحد ہو کر پاکستان کے مسائل حل کرنا ہوں گے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل قومی سطح پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی اس وقت پاکستانی کمیونٹی متحد ہے