ڈیرہ جات تفریحی اور ثقافتی کھیلوں کا میلہ 5اپریل سے شروع ہوگا
میلہ اسپان،اف روڈ جیپ شو،پٹ شو،ثقافتی اور قومی کھیلوں کے مقابلوں،گرینڈ مشاعرہ،قرت اور نعت خوانی کے مقابلے،سمیت دیگر خوبصورت اور دلکش سرگرمیاں شامل ہے
ڈیرہ اسمعیل خان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ڈیرہ جات تفریحی اور ثقافتی کھیلوں کا میلہ 5اپریل سے شروع ہوگا جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے میلے کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کریں گے ثقافتی رنگون سے مزین روایتی اور قومی کھیلوں پر مشتمل میلہ 20اپریل تک جاری رہے گا جس میں تاریخی میلہ اسپان،اف روڈ جیپ شو،پٹ شو،ثقافتی اور قومی کھیلوں کے مقابلوں سمیت لیڈیز مینا بازار،گرینڈ مشاعرہ،قرت اور نعت خوانی کے مقابلے،آرٹ نمائش،شجرکاری مہم اور مختلف تاریخی مقامات کے دوروں سمیت دیگر خوبصورت اور دلکش سرگرمیاں شامل ہے جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے جو کہ صحت مندانا سرگرمیوں سمیت روایتی کھیلوں اور علاقائی ثقافت و سیاحت کو اجاگر کرنے کے لئے اچھی کاوش ہے محکمہ کھیل کے مطابق میلے میں روایتی مقابلوں نیزہ بازی،کبڈی، دنگل،ڈاگ شو،پٹ شو،بیل ریس،اونٹ ریس،کبوتر ریس،کڑکہ، دودہ سمیت کرکٹ،فٹ بال،ٹیبل ٹینس،ہاکی، مارشل آرٹس،بیڈمنٹن،کرٹے،ووشو،بکسنگ،شطرنج،جوڈو،ہینڈ بال،باڈی بلڈنگ،سنوکر،سکینگ اور جمناسٹک کے کھیل شامل ہے تاہم سو کلومیٹر پر مخیط آف روڈ جیپ ریس بھی منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے ناموار ریسر اپنی ڈرائیونگ سکیل کا مظاہرہ کرنے کے لئے شرکت کریں گے ڈیرہ جات ایونٹ میں موسمیاتی تبدیل کے اثرات اور وقت کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے گرین ڈیرہ پلانٹیشن کے نام سے شجر کاری مہم کا اغاز کیا جائے گے مہم میں مختلف مقا مات پر کافی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے میلے کے شیڈیول کے مطابق قرت اور نعت خوانی کے مقابلوں کا انعقادکیا جائے گا اسی طرح میلے میں گرینڈ مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں مقامی شعرا سمیت ملک بھر سے شعرا اپنے طرز سخن سے حاضرین محفل سے داد وصول کریں گے ڈیرہ اسمعیل خان کی تاریخی اور آثار قدیمہ کے مقامات کا دورہ بھی میلے کا حصہ ہے جس میں کافر کوٹ ٹیمپلزاور رحمان ڈھیری کی سیر شامل ہے جبکہ آرٹ نمائش میں بھی ملک بھر سے فنکار شرکت کریں گے۔