پاکستانی اداکارہ غنا علی نے شوبز انڈسٹری کو اسلام کی خاطر خیرباد کہنے کی خبروں پر وضاحتی بیان شیئر کردیا۔
28 مارچ کو غنا علی کے انسٹاگرام پر انڈسٹری کو الوداع کہنے کی اسٹوری شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ وہ خدا کے احکامات اور مذہب کی خاطر شوبز چھوڑ رہی ہیں، مداح انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اداکارہ کی اسٹوری چند ہی منٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بعدازاں انہیں ایک اور وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ انڈسٹری کو الوداع نہیں کہہ رہیں، غنا نے اسٹوری میں لکھا کہ شوبز چھوڑنے کی اسٹوری ان کے بھائی نے مذاق میں لکھی تھی، اسے سچ نہ سمجھا جائے، وہ شوبز نہیں چھوڑ رہیں۔