آل خیبر پختونخوا سینئر سٹاف ایسوسی ایشن (اکسا)نے چیئرمین کوہاٹ بورڈ کی جانب سے نجی سکولوں کے امتحانی ہالوں کو سرکاری سکولوں میں قائم کرنے کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،اپنے ایک بیان میں اکسا کے جنرل سیکرٹری کا کہناتھاکہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں تعلیم کے شعبے میں بنیادی اصلاحات لانے میں کوہاٹ بور ڈ کے چیرمین امتیاز ایوب اور کنٹرولر مقصود انور نے تاریخ رقم کر دی ہے ، برسوں سے جاری پرائیویٹ سکولوں میں نجی مراکز کو ختم کرکے سرکاری سکولوں میں امتخانی مراکز قائم کرنے سیبلا شبہ تعلیم کی معیار کو اجاگر کیاگیاہے ، نقل کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے چیئرمین کوہاٹ بورڈ امتیاز ایوب اور کنٹرول ملک مقصو د نے حال ہی میں نجی اور سرکاری سکولوں کے طلبا سے ایک ہی امتحانی مرکز میں امتحان لینے کو جوفیصلہ کیاہے اتنہائی بہترین فیصلہ ہے ، اس سے نجی اور سرکاری سکولوں کے طلبا کو ایک جیسا امتحانی ماحول ملے گا، نقل کی روک تھام ہوگی ، امتحان میں بوٹی مافیا کی بے جا مداخلت ختم ہوکر سرکاری سکولوں کے طالب علموں کی حوصلہ افزائی ہوگی ، کوباٹ بوڈ کے اس اقدام کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے اس قدر سراہا کہ اسکو پورے صوبے میں نافذ کردیا، اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں میں اس فیصلے کے خلاف دائر حکم امتناعی کی درخواست کو بھی خارج کرکے کوہاٹ بورڈ کے اقدام کو تعلیم کے میدان میں مثبت قراردیاگی
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00