پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں افغانیوں نے آج عید منائی

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں افغانیوں نے آج عید منائی، اس دوران ضلع بھر کی مساجد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں افغانیوں نے آج عید منائی، اس سلسلے میں‌چارسدہ روڈ پر موجود افغان مہاجر خراسان کیمپ جبکہ ضم اضلاع میں بھی افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی، باجوڑ میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، اس حوالے سے ضلع کی مختلف مساجد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات میں‌ نماز عید ادا کی گئی۔
مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی، باجوڑ میں نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور تحائف پیش کیے، ایک دوسرے سے گلے ملے اور دلی خوشی کا اظہار کیا. یاد رہے پاکستان بھر میں عید الفظر کل منائے جانے کا امکان ہے ، کیونکہ آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر