مہاجرین کی واپسی میں 3روز باقی،فہرستیں تیار

افغان مہاجرین کو وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والے ڈیڈ لائن میں تین دن رہ گئے ہیں صوبے کے تمام کینٹ ایریاز میں موجود افغان مہاجرین کی فہرستیں فائنل کر دی ہے کاروباری مہاجرین۔قبائلی علاقہ جات سے قومی کارڈ غیر قانونی طریقے سے بنانے والے مہاجرین۔خاندان میں ایک فرد کی قومی کارڈ جعلی طریقے سے بنانے والے مہاجرین۔وغیرہ کے بارے میں اپریشن کے حوالے سے ہوم ورک فائنل کر دیا ہے افغان مہاجرین ممکنہ طور پر عید الفطر کے بعد رضاکارانہ واپسی کا سلسلہ شروع کریں گے افغانیوں کی واپسی کی تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے بھی ذرائع کے مطابق پالیسی کے تحت اقدامات کی ہدایت کی ہے صوبے کے جیلوں میں موجود افغان مہاجرین کی تفصیلات بھی ہوم ڈیپارٹمنٹ اور وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے اپریشن کے حوالے سے بھی تمام حکومتی اداروں کو اگاہ کر دیا ہے تا ہم عید الفطر کے باعث نرمی کے امکانات ہیں انسانی ہمدردی کے تحت وفاقی حکومت رمضان المبارک اور عید الفطر کی امد کے باعث اپریشن کے حوالے سے گائیڈ لائن دوبارہ جاری کر دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر