پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عاطف خان پشاور ریجن کے صدر نامزد کر دیئے گئے، جبکہ ان کے ساتھ ایم این اے ارباب شیرعلی کو ریجن پشاور میں جنرل سیکرٹری شپ کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے ساتھ ایم این اے ارباب شیرعلی کو پاکستان تحریک انصاف میں نئے عہدے مل گئے، عاطف خان کو پزور ریجن کا صدر جبکہ ارباب شیر علی کو جنرل سیکرٹری شپ مل گئی۔
صوبائی صدر سے مشاورت کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا، پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان کے دستخط سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان نے آواز بلند کی تھی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عاطف خان پشاور ریجن کے صدر نامزد کر دیئے گئے.
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00