عوام کو جلد بجلی کے حوالے سے خوشخبری ملنے کا امکان، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد حکومت نے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی، جس پر نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو سماعت کرے گی۔
حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل تا جون 2025 کے لیےکرنےکی تجویز دی ہے جب کہ کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت اپریل تا جون کے لیے بجلی کی مد میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی جس کی آئی ایم ایف کی جانب سے بھی منظوری دی جاچکی ہے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00