۔HBKسپورٹس گالا اپنی تمام تر رعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا
دور جدید میں کھیل کود کے لئے وقت نکالنا بہت مشکل ہو گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ذہنی اور جسمانی امراض میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،شہاب علی شاہ
پشاور(سپورٹس رپورٹر) HBK ہائپر مارکیٹ کے تعاون سے پشاور پریس کلب میں منعقدہ رمضان سپورٹس گالا اپنی تمام تر رعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا،بیڈمنٹن میں عرفان موسیٰ زئی اور علی شیخ،ٹیبل ٹینس میں بلال آفریدی ،سنوکر میں طیب عثمان اعون،لڈو میں ارشاد علی اور کیرم بورڈ میں شہزادہ فہد نے ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ خواتین کے لڈو ایونٹ میں نسرین جبین نے فائنل جیت لی
گزشتہ شب پشاور پریس کلب میں منعقدہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سید شہاب علی شاہ نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ HBK کے شاہ خالدآفریدی اور نعیم آفریدی،صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض،خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین، اے آئی پی ایس ایشیاء کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک ،سابق صدر پشاور پریس کلب شمیم شاہد،سیکرٹری پشاور پریس کلب طیب عثمان اور چیئرمین سپورٹس کمیٹی عرفان موسیٰ زئی سمیت کثیر تعداد میں صحافی موجود تھے،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پشاور پریس کلب کی اپنی پہچان ہے اور یہاں کے صحافیوں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان کا کہنا تھا کہ دور جدید میں کھیل کود کے لئے وقت نکالنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ذہنی اور جسمانی امراض میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس طرح مقابلوں سے ذہنی اور جسمانی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے اور صحافی برادری جو سارا دن مشکل ماحول میں پشہ وارانہ فرائض سر انجام دیتے ہیں انکے لئے اس طرح کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری اور مفید ہے اس موقع پر ڈائریکٹر HBK شاہ خالد آفریدی نے کہا کہ اسطرح صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے تعاون اور خصوصی طور پر صحافیوں کے لئے کھیل کود کے ایونٹس کا انعقاد ہماری ترجیح ہےان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی اسطرح ایونٹ کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔قبل ازیں خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین اور صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض نے مہمان خصوصی اور HBK کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی صحافیوں کے لئے خدمات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے لئے تفریح کے مواقع پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے،رمضان سپورٹس گالا کے فائنل میچوں کے نتائج کے مطابق بیڈمنٹن کا فائنل عرفان موسی زئی، علی شیخ اور ارشاد علی، شہزادہ فہد کے مابین کھیلا گیا جس میں عرفان اور شیخ کی جوڑی نے کامیابی حاصل کرلی اسی طرح ٹیبل ٹینس ایونٹ کے فائنل میں بلال آفریدی نے آفتاب احمد کو شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا،کیرم بورڈ کے فائنل میں شہزادہ فہد نے منیر ہزاروی کو شکست دے کر فتح حاصل کرلی،لڈو میں ارشاد علی نے فیضان حسین کو شکست دے کر تیسری بار ٹرافی اپنے نام کر لی جبکہ سنوکر کے فائنل میں طیب عثمان نے کامران علی کو شکست دے کر فاتح قرار پائے، خواتین کے لڈو کے فائنل میں نسرین جبین نے انیلا شاہین کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلی،واضح رہے کہ دس دن تک جاری رہنے والے رمضان سپورٹس گالا میں پانچ مختلف ایونٹس جس میں بیڈ منٹن ،ٹیبل ٹینس،سنوکر،لڈو اور کیرم بورڈ شامل تھے میں دو سو سے زائد صحافیوں نے حصہ لیا تھا۔