رمضان سکواش ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا ،انڈر 13 کیٹگری میں محمد سمیر نے پہلی،آرمان علی نے دوسری اور اوقیل دورانی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی جبکہ انڈر 9 میں ملک محمد احمد نے پہلی،حدید حیات نے دوسری محمد طیب نے تیسری،جبکہ زرک خان نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سکواش کیسابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان اور محب اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ پرنسپل شہید ایمل خان ہائیر سیکنڈری سکول جہانگیر خان،ایسوسی ایٹ سیکرٹری سجاد خلیل،سپورٹس انچارج بشیر خان،کوچز عادل خان اور انتخاب عالم موجود تھے،واضح رہے کہ شہید ایمل خان ہائیر سیکنڈری سکول میں منعقدہ رمضان سکواش ٹورنامنٹ میں پچاس سے ذائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جو کہ پچیس روز تک جاری رہا۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00