ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکار کی ویرات کوہلی سے حیرت انگیز مشابہت، تصاویر وائرل

سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے شوہر اور معروف بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے ہم شکل ترک اداکار کی تصاویر ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ریڈ اِٹ پر ایک صارف نے ترکیہ کے شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی کے ایک اداکار جاوت جیتن گونر کی  تصویر شیئر کی جو کہ کافی حدتک ویرات کوہلی سے مشابہت رکھتے ہیں۔

ریڈ اِٹ صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ‘انوشکا شرما کے شوہر کا ٹی وی شو ڈیبیو’۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر بھی صارفین اسے اور اداکار کی مزید تصاویر شیئر کرنے لگے اور کمنٹس سیکشن میں دلچسپ جملوں کی بھرمار ہوگئی۔

 ایک صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہ بتائیں کہ یہ ویرات نہیں بلکہ کوئی اور ہے’۔  ایک اور صارف نے لکھا کہ جب میں نے پہلی بار ارطغرل غازی ڈارمے میں  اس اداکار کو دیکھا تو میں نے سوچا کہ کوہلی ترک سیریز میں کیا کر رہے ہیں؟’

خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل  ارطغرل غازی کی کہانی تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کے آغاز اور جدوجہد کی عکاسی کرتی ہے جس کے مرکزی کردار ارطغرل تھے جو کہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر