سمندر میں اکیلا کشتی لے کر نکل جانے والا شرارتی بچہ کرشماتی طور پر 24 گھنٹے زندہ دریافت

تصور کریں کہ ایک شرارتی بچہ کشتی پر سمندر میں مچھلی کے شکار کے لیے نکل جائے اور وہاں گم ہوکر بھٹکتا پھرے تو کیا ہوگا؟

ایسا حیرت انگیز واقعہ چین میں سامنے آیا ہے جہاں ایک 10 سالہ بچہ چپکے سے کشتی میں مچھلی کے شکار کے لیے سمندر میں نکل گیا اور وہاں 24 گھنٹے تک بھٹکتا رہا۔

کرشماتی طور پر وہ اس ایڈونچر کے باوجود زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔

چینی صوبے ہینان میں سیاحوں کے ایک بحری جہاز نے سمندر مٰں بھٹکنے والے اس بچے کو دریافت کیا اور اس کو وہاں سے نکالا۔

اس بچے کا نام لیانگ ہے جس نے بتایا کہ وہ ایک دن اور رات سے سمندر میں بھٹک رہا تھا۔

اس کا کہنا تھا کہ وہ مچھلی کے شکار کے لیے نکلا تھا مگر پھر گھر کا راستہ بھول گیا۔

بچے کا گھر وہاں سے 30 کلومیٹر دور تھا اور اس کا بچ جانا کرشمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بچے کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اس نے قریب سے گزرنے والے جہازوں سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کی مگر اس کی پکار کسی نے نہیں سنی۔

بچے کے والدین پوری رات اس کو تلاش کرتے رہے اور پولیس سے بھی مدد حاصل کی۔

والدین نے بتایا کہ لیانگ نے گاؤں کے قریب سے چپکے سے ایک کشتی کو لے لیا تھا اور شکار کے لیے نکل گیا۔

یہ بچہ پہلے ہی گاؤں میں اپنی شرارتوں کے لیے کافی بدنام ہے جو اکثر کھمبوں اور درختوں پر چڑھ جاتا ہے جبکہ ایک بار مقامی مندر میں آگ بھی لگا چکا ہے۔

اس کے والدین صفائی کا کام کرتے ہیں اور اس بچے کا نام اسپیشل پولیس واچ لسٹ میں بھی شامل ہے تاکہ وہ لوگوں کو زیادہ تنگ نہ کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر