ضلعی انتظامیہ پشاور کا تجاوزات کیخلاف میگا آپریشن، 18 غیرقانونی عمارتیں مسمار

صوبائی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ پشاور کا تجاوزات کیخلاف میگا آپریشن کیا گیا، اس دوران 18 غیرقانونی عمارتیں مسمار کر دی گئیں۔
ڈی سی پشاور سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پشاور کا تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کیا جا رہا ہے، فیز تھری چوک میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا تفریق بڑی کارروائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران 18 غیرقانونی عمارتیں مسمار کر دی گئیں، جبکہ قبضہ مافیا سے 8 کنال قیمتی اراضی بھی واگزار کرا لی گئی، جس کی مالیت 2 اعشاریہ 5 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ ڈی سی پشاور نے کہا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) راؤ ہاشم عظیم کی نگرانی میں گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پی ڈی اے، کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ، پولیس، سول ڈیفنس اور ریونیو حکام نے شرکت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا، فیز تھری چوک میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی کی جا رہی ہے، اس دوران 18 غیرقانونی عمارتیں مسمار کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے 8 کنال قیمتی اراضی واگزار کرا لی گئی، جس کی مالیت 2 اعشاریہ 5 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔
یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ پشاور کا تجاوزات کیخلاف میگا آپریشن کیا گیا، اس دوران 18 غیرقانونی عمارتیں مسمار کر دی گئیں، اس دوران قبضہ مافیا سے 8 کنال قیمتی اراضی واگزار کرا لی گئی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر