میٹرک امتحانات، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور حساس اداروں کو ہالز معائنہ کی اجازت

خیبرپختونخوا میں 8 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے، جس کے تحت پہلی بار ضلعی انتظامیہ، پولیس اور حساس اداروں کو ہالز معائنہ کی اجازت دیدی گئی ہے۔
مرتب کردہ حکمت عملی کے تحت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث امتحانی عملے کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ماضی میں نقل کی شکایات موصول ہونے والے امتحانی ہالز پر پابندی بھی عائد کر دی گئی۔
دستاویز کے مطابق پہلی بار تمام سرکاری سکولوں کے ہالز کو امتحانی مراکز قرار دیا جائے گا، اور اس دوران ضلعی انتظامیہ، پولیس اور حساس اداروں کو ہالز معائنہ کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی سکولوں کے ہالز سے اکثر نقل کی شکایات آتی ہے، اس لیے اب صرف سرکاری سکولز کے ہالز ہی میں امتحان کا انعقاد ہوگا، اور امتحانی مراکز میں انسپکشن کی ذمہ داری گریڈ 18 کے آفیسرز کو دی جائے گی۔
میٹرک سالانہ امتحانات کے لئے جاری حکمت عملی کے تحت تمام مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹوں میں پاکیٹ گائیڈز اور دیگر مواد کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر