پشاور میں افغان مہاجرین کے 10 تعلیمی ادارے اور کلینکس بند ہو گئے ہیں جبکہ مزید درجنوں افغان تعلیمی اداروں کی بندش اور افغان ڈاکٹرز کے کلینکس کی بندش 31 مارچ تک ہو جائے گی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے ڈیڈ لائن میں پانچ دن رہ گئے ہیں ذرائع کے مطابق ساتھ افغان تعلیمی ادارے جو کہ پرائمری سے کالجز کی سطح تک کے ہیں واپسی کی پیش نظر بند ہو گئے ہیں یہ تعلیمی ادارے رنگ روڈ۔پھندو۔ارمٹر۔بورڈ۔افغان کالونی اور رنگ روڈ پھر موجود تھے جبکہ تین افغان ڈاکٹرز نے بھی اپنی کلینکس بند کر دی ہے شہر کے مختلف مقامات پر افغان تعلیمی اداروں کلینکس کاروباری مراکز وغیرہ کو بند کرنے کے نوٹسز جاری کی گئی ہیں اور مرحلہ وار طور پر بند ہوں گے جبکہ صوبے کے مختلف ڈسٹرکٹس میں بھی بند ہونے کے بارے میں رپورٹس طلب کی گئی ہے
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00