سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کیخلاف بی آر ٹی کرپشن کارروائی روک دی گئی،
ترجمان قومی احتساب بیورو کے مطابق پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف شواہد نہیں ملے، نیب نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر آگاہ کر دیا۔
ترجمان کے مطابق کیس میں سابق چیف سیکرٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی، جس میں 3 چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔ بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے دورِ میں شروع ہوا تھا، جبکہ شہاب علی شاہ اس وقت سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختونخوا تھے۔
یاد رہے کہ پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف بس ریپڈ ٹرانزٹ بی آر ٹی میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی گئی.
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00