تمباکوکاشتکاروں کو کمشنر ان لینڈ ریونیو کے ساتھ لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشدعلی اور جسٹس ڈاکٹرخورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایکسپورٹ ہونے والی تمباکو کی غیرتیار پتی پر ایکسائزڈیوٹی کے استثنیٰ کے لئے دائر رٹ پر درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے ساتھ ایک ایسا لائحہ عمل تیار کرے جس کے تحت قومی خزانے کو ملنے والی آمدن کو محفوظ بنایا جا سکے اس کے بعد ہی عدالت اس حوالے سے کیس کو سن کر حتمی فیصلہ دے گی۔ دو رکنی بنچ نے یہ احکامات بیرون ملک تمباکو پتی ایکسپورٹ کرنے والے وطن ایسوسی ایٹ کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر