ایم این اے عادل بازئی کو گرفتارنہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی، سہیل سلطان اور ایم پی اے عبد الغنی آفریدی کی حفاظتی ضمانت کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی گرفتاری سے روک دیا ۔کیس کی سماعت کے دوران پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اب تو ہر کوئی تفصیلات مانگ رہا وفاقی، صوبائی حکومت سمیت تمام متعلقہ ادارے 4 دن میں رپورٹ جمع کریں 15 اپریل کو ہم ان کیسز کو سنیں گے اور فیصلہ کریں گے ۔عدالت نے ایم این اے عادل بائیزئی کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے 7 دن میں جواب طلب کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر