عدنان بشیر
فقیر آباد ڈویژن کے تھانہ گلبہار پولیس کی اہم کارروائی، رات کی تاریکی میں گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی طلائی زیورات اور نقد رقم کی ڈکیتی میں ملوث بین الصوبائی خطرناک ڈکیت گینگ بے نقاب کردیاگیاہے ۔یس پی فقیرآباد سید طلال احمد شاہ کے مطابق ملزمان نے رات تقریباً تین بجے کے بعد کھڑکی کے ذریعے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناء کر زدہ کوب کیا، جبکہ الماریوں اور لاکرز میں پڑے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی طلائی زیورات اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوئے، اسی طرح لاکر کے تالے توڑنے کی خاطر بڑے کٹر کا استعمال کرنے سمیت گھر میں موجود اسلحہ رائفل بھی ساتھ گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے، جس کے وران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کروڑ، 30 لاکھ روپے نقد رقم، اسلحہ، کٹر اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے،۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی بھی نشاہدہی کی ہے۔ جن کی گرفتاری کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،