خیبرپختونخوا میں جدید زرعی مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (IWMI) نے خیبرپختونخوا کے اضلاع چارسدہ اور مانسہرہ میں ایڈی کوویننس (EC) فلوکس ٹاور نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس جدید مانیٹرنگ سسٹم کی مدد سے فصلوں کے پانی کے استعمال کو بہتر بنایا جائے گا، کاربن اخراج میں کمی اور زرعی پائیداری کو فروغ دیا جائے گا۔

یہ تفصیلات آئی ڈبلیو ایم آئی کے آبپاشی کے محقق، ڈاکٹر عمر وقاص لیاقت نے خیبرپختونخوا کے صحافیوں کے ایک مطالعاتی دورے کے دوران بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (BARI) چکوال میں فراہم کیں، جہاں صحافیوں نے ای سی فلوکس ٹاور کے کام کا مشاہدہ کیا
یہ اقدام واٹر ریسورس اکاؤنٹیبلٹی پروگرام (WRAP) کے تحت کیا جا رہا ہے، جسے برطانوی فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (FCDO) اور CGIAR کے نیکسس گینز انیشی ایٹو کی معاونت حاصل ہے۔

ای سی فلوکس ٹاور پانی، توانائی، اور کاربن کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کرے گا، جو کہ زراعت میں پانی کے مؤثر استعمال اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے نہایت اہم ہوگا۔ اس کے علاوہ، کسانوں کی معاونت کے لیے چیمیلیئن سائل مائسچر سینسرز بھی فراہم کیے جائیں گے، جو مٹی میں نمی کی سطح کو مانیٹر کرکے پانی کی بچت میں مدد دیں گے۔

اس موقع پر، بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (BARI) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم احمد نے صحافیوں کو آئی ڈبلیو ایم آئی اور بارانی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں کے زرعی شعبے پر اثرات سے نمٹنے کے لیے جاری تعاون پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ ادارہ مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جن میں زیتون کی تحقیق اور تربیت کے لیے سینٹر آف ایکسیلینس (CEFORT) کا قیام، پاکستان میں بلیک بیری کی پیداوار، واٹرشیڈ بحالی ٹیکنالوجیز، اور آبپاشی کے نظام میں بہتری کے اقدامات شامل ہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر