صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کر کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔فرحان ملک کو غیر ملکیوں کے ساتھ انٹرنیٹ فراڈ کے الزام کے کیس میں ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔اس سے قبل کل دوسری عدالت نے صحافی فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی احکامات کے ان کو جیل منتقل نہیں کیا گیا تھا۔فرحان ملک کو عدالتی حکم پر جیل بھیجنے کے بجائے دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 20 مارچ کو نجی چینل کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے پیکا آرڈیننس کے تحت گرفتار کر لیا تھا، ان کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے یہ انکوائری جاری تھی۔جمعرات 20 مارچ کو انہیں ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں بیان دینے کے لیے طلب کیا گیا تھا بعد ازاں ڈائریکٹر سائبر کرائم کے احکامات پر سب انسپکٹر ذیشان نے مقدمہ نمبر 25/ 25 درج کر کے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔21 مارچ کو عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر فرحان ملک کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00