رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ آتے ہی پشاور میں جا بجا دسترخوان لگ جاتے ہیں جہاں نادار اور غریب افراد کو افطاری کرائی جاتی ہے جبکہ اکثر مقامات پر صاحب ثروت افراد غریب غربا میں افطاری کے پیکٹس تقسیم کرتے ہیں۔ پشاور میں گزشتہ چار سال سے غریب غربائ، یتیم اور نادار افراد میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے افطاری کے پیکٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پشاور کے نادار افراد کے لئے ہر سال افطار پیکٹس تقسیم کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ پروگرام کے کوآرڈینیٹر بلال اکبر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چار سال سے مذکورہ پروگرام شروع ہے جہاں اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے ہر سال ہزاروں نادار افراد میں افطاری تقسیم کی جاتی ہے اور امسال بھی ہمارا کم سے کم ٹارگٹ تیس ہزار افراد میں افطاری کے پیکٹس تقسیم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے پشاور کے تین اہم ترین مقامات لیڈی ریڈنگ ہسپتال، ریتی بازار اور مولوی جی ہسپتال ہشتنگری میں غریب افراد میں افطاری کے پیکجز تقسیم کئے جاتے ہیں جبکہ آغوش الخدمت، یتیم خانہ، الہدی فائونڈیشن میں بھی افطاری پیکج تقسیم کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے پیکنگ تفصیلات سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ریتی بازار، لیڈی ریڈنگ اور مولوی جی ہسپتال میں روزانہ چھ سے زائد پیکٹس لائے جاتے ہیں جہاں قطار در قطار نادار مرد و خواتین میں افطاری پیکٹ تقسیم کئے جاتے ہیں۔ پارسل میں ایک پانی کی بوتل، ایک دودھ کا پیکٹ، چاول، سموسہ و دیگر اجزا شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کارخیر امریکہ سے اوورسیز پاکستانیوں کی مدد سے گزشتہ چار سال سے چلایا جا رہا ہے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00