مشہور شخصیت کے بچے ہونے کے باوجود انڈسٹری میں جدوجہد کرنا پڑی: شہزاد شیخ

سینئر اداکار جاوید شیخ کے بیٹے شہزاد شیخ نے کہا ہےکہ ان پر مشہور شخصیت کے بچے ہونے کا انڈسٹری میں کوئی مثبت اثر نہیں پڑا۔

اداکارہ مومل شیخ اور اداکار شہزاد شیخ نے ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالوں کے جواب دیے۔

ایک سوال کے جواب میں شہزاد شیخ نے کہا کہ مشہور شخصیت کے بچے ہونے کا انڈسٹری میں فائدہ کم اور منفی اثر زیادہ ہوا، انڈسٹری میں جدوجہد بھی کرنی پڑی۔

انہوں نے کہا کہ ایک پلیٹ فارم آپ کو ضرور مل جاتا ہے لیکن اداکاری تو خود ہی کرنی اور خود ہی سیکھنی ہے، والد صاحب(جاوید شیخ) نے انڈسٹری میں چلنے کے کچھ اصول بتادیے تھے اور کہا کہ ان پر چلو گے تو آگے بڑھ سکو گے۔

اسی حوالے سے اداکارہ مومل شیخ کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ اداکاری کی اجازت ملے گی یا نہیں اور میں نے اداکاری کی دنیا میں شادی کے بعد قدم رکھا، مجھے اداکاری کی آفر بھی اپنے شوہر کی دوست کے ذریعے آئی تھی اور اداکاری بھی اپنے شوہر کی سپورٹ کی وجہ سے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر