شعیب جمیل
پشاور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دہشتگردی اور بھتہ طلب کرنے کے مقدمے نامزد افغانی شہری کو جرم ثابت ہونے پر مختلف دفعات میں مجموعی طور 24 سال اور چھ ماہ قید اور ایک لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ، اسکے ساتھ ساتھ عدالت نے ملزم کو سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کا بھی حکم جاری کردیا ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم شمس الرحمان سکنہ افغانستان شہریوں سے بھتہ طلب کرتا تھا اور دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی کرتا تھا دوران مقدمہ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، وہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کرتا تھا سی ٹی ڈی ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ٹھوس شواہد کے بنا پر ملزم کو مقدمے سے بری نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر مختلف دفعات میں 24 سال اور چھ مہینے قید اور 1 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی