پاکستا ن سب سے زیادہ اینٹی بائیوٹک استعمال کرنیوالے ممالک میں شامل

پاکستان کی وزارت قومی صحت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ اینٹی بائیوٹکس کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے کئی عام بیماریوں کا علاج مشکل ہو چکا ہے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں جراثیم ان ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یہ دوائیں اب پہلے جیسی موثر نہیں رہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ، سال 2017 سے پاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت میں مستقل اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ ایک خطرناک رجحان ہے اور اس کے سدِباب کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر