ایچ بی کے رمضان سپورٹس گالا،سنوکر میں طیب عثمان اور کامران علی فائنل کی فائنل تک رسائی

ایچ بی کے رمضان سپورٹس گالا جاری، سنوکر کے ایونٹ میں طیب عثمان اور کامران علی نے فائنل کے لئے جبکہ بیڈ منٹن میں عرفان موسیٰ زئی،ظفر،ارشاد اور یاسر کی ٹیم نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا اسی طرح کیرم بورڈ کے ایونٹ میں سیف السلام سیفی ،ذاہد اعوان،منیر ہزاروی اور شہزادہ فہد سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے،ایچ بی کے کے تعاون سے پشاور پریس کلب میں جاری رمضان سپورٹس گالا میں گزشتہ شب کوارٹر فائنل مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا بیڈمنٹن کے ایونٹ میں عرفانی موسیٰ زئی اور علی شیخ،ظفر اقبال اور عابد خان، ارشاد علی اور شہزادہ فہد،یاسر علی اور عرفان خان کی جوڑی نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی اسی طرح کیرم بورڈ کے مقابلوں میں سیف السلام سیفی ،ذاہد اعوان،منیر ہزاروی اور شہزادہ فہد نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی،لڈو کے ایونٹ میں ارشاد علی،یاسر علی،ذاہد عثمان،فیضان حسین،ذاہد میروخیل، کلیم قریشی اور نادر خواجہ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے اس موقع پر صدر پریس کلب ایم ریاض،سیکرٹری جنرل طیب عثمان اور چیئرمین سپورٹس کمیٹی عرفان موسیٰ زئی سمیت کثیر تعداد میں صحافی اپنے بچوں سمیت موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر