ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے محکمہ صحت کو مراسلہ بھیج دیا، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں جرمانہ ہوسکتا ہے۔مراسلے کے مطابق محکمہ صحت کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے پیشہ ورانہ ٹیکس کٹوتی کی جائے گی۔ ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی مقررہ شرح کے مطابق کی جائے گی۔مراسلے میں ڈاکٹروں سے ٹیکس بقایاجات کی وصولی کی بھی ہدایت کی گئی ہے، یہ ہدایت پشاور ہائیکورٹ کے 2021 کے فیصلے کے تحت جاری کی گئی۔ اگر اسپتال انتظامیہ عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کرتی تو جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر