صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ ہشنگری میں جی ٹی روڈ پر نجی بینک کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ ہشنگری جی ٹی روڈ پیش آیا جہاں تین مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی کو روکا اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق مسلح ڈاکو بینک کی کیس گاڑی سے رقم لوٹ کر کیری ڈبہ میں سوار ہوکر فرار ہو گئے ۔واردات میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لیے مختلف پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بینک کی کیش وین سے 3کروڑ روپے لوٹے گئے ہیں ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00