پاکستان دنیا میں عالمی دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر

پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس 2025 کی جاری رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی میں واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔اس رپورٹ میں عالمی دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں سر فہرست ملک برکینا فاسو ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان، تیسرے نمبر پر شام، چوتھے نمبر پر مالی اور پانچویں نمبر پر نائجر ہیں۔اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی سے متعلق سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان کئی بار طالبان حکومت سے یہ کہہ چکا ہے کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی اور بروقت کارروائی میں 16 خارجی ہلاک ہوئے۔پاکستان بار بار افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر منیجمنٹ کیلئے کہہ رہا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ افغانستان خارجیوں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے اپنی سر زمین استعمال کرنے سے روکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر