کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی یوم پاکستان کے حوالے سے سائیکل ریس

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے یوم پاکستان کے موقع پر "Pedal for Fun, Ride for Pakistan” کے موٹو کے تحت سی بی پی سائیکل ریس 2025 کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ تقریب ملٹری لینڈز اور کینٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر سرپرستی منعقد کی گئی، جس کا مقصد عوامی اتحاد، صحت و تدرستی اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ۔ اس اقدام نے نہ صرف صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا بلکہ نوجوانوں میں کھیلوں کی فروغ ، ٹیم ورک اور اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو بھی پروان چڑھایا۔یہ تقریب ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کینٹونمنٹس ڈپارٹمنٹ کے وژن کے تحت منعقد کی گئی، جو کہ ایک وسیع تر اقدام کا حصہ ہے جس کے تحت رمضان المبارک کے دوران پاکستان کے تمام کینٹونمنٹس میں اسی طرح کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ان تقریبات کا مقصد صحت مند اور فعال طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہے اسٹیشن کمانڈر پشاور بریگیڈیئر عمر سعید نے بحیثیت مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور شرکا کے جوش و خروش اور کھیلوں کے جذبے کو سراہا، جن میں 10 سے 15 سال کی عمر کے بچے بھی شامل تھے۔ پشاور کینٹ کے نوجوانوں اور کینٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین نے بھی بھرپور شرکت کی، جس سے یہ تقریب ایک زندہ دل اور توانائی سے بھرپور اجتماع بن گئی۔یہ ایونٹ خیبرپختونخواہ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس نے نوجوان نسل کو ایک مثبت، صحت مند سرگرمی میں مشغول کرنے کا موقع فراہم کیا جو نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے، نظم و ضبط، ارتکاز اور استقلال پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ عوام نے اس تقریب کو بے حد سراہا۔ جیتنے والوں کو نقد انعامات اور میڈلز دیے گئے، جبکہ تمام شرکا کو ان کی بھرپور شرکت کے اعتراف میں اسناد سے نوازا گیا۔ کینٹونمنٹ بورڈ پشاور کے رہائشیوں نے اس پرامن اور خوشگوار تقریب کی بھرپور تعریف کی۔کینٹونمنٹ بورڈ پشاور کے سی ای او چودھری بابر حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسے صحت مند اور خوشگوار ایونٹس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا جو کمیونٹی کی صحت اور خوشحالی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "بلدیاتی فرائض کے ساتھ ساتھ، سی بی پی اپنے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور ہم مستقبل میں مزید ایسے ایونٹس کا انعقاد کریں گے۔”تقریب کے اختتام پر سی ای او نے خیبرپختونخواہ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر کا شکریہ ادا کیا جن کی قیمتی معاونت اور اشتراک نے تقریب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر