مستوج،بروغل روڈ کو برف اور ملبہ ہٹا کر ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا

ضلعی انتظامیہ اپر چترال، طلحہ محمود فائونڈیشن اور محکمہ وائلڈ لائف کے باہمی تعاون سے بروغل کے مکینوں کے لیے راشن، ادویات اور دیگر ضروری سامان پہنچا دیا گیا۔شدید برف باری کے باعث مستوج-بروغل روڈ بند ہونے کی وجہ سے بروغل ویلی میں خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال، جناب حسیب الرحمن خان خلیل، کے خصوصی احکامات پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے فوری طور پر سڑک کی بحالی کا کام شروع کیا۔ صرف دو دن کی مسلسل جدوجہد کے بعد برف اور ملبہ ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے علاقے کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری محکموں اور رفاہی اداروں کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

اجلاس میں بروغل کے متاثرہ مکینوں کے لیے خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اس فیصلے کے تحت آج ضلعی انتظامیہ، طلحہ محمود فانڈیشن اور محکمہ وائلڈ لائف نے راشن اور ادویات بروغل پہنچا کر مستحق افراد میں تقسیم کر دیے۔یہ امدادی سامان نائب تحصیلدار مستوج، عبدالغفور، کی زیر نگرانی طلحہ محمود فانڈیشن اور محکمہ وائلڈ لائف کے نمائندوں کی موجودگی میں تقسیم کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ اپر چترال مستقبل میں بھی ایسے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری رکھے گی، تاکہ بروغل جیسے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے کے لوگوں کی مشکلات کم کی جا سکیں اور خوراک و ادویات کی قلت کا دوبارہ سامنا نہ ہو۔مستوج-بروغل روڈ گرم چشمہ تک 4×4 گاڑیوں کے لیے بحال کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی راستے کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ اپر چترال، طلحہ محمود فانڈیشن اور محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے تقریبا ً200 سے زائد مستحق گھرانوں میں راشن، امدادی سامان اور ادویات تقسیم کی گئیں۔اہلیانِ علاقہ نے مشکل وقت میں فوری اقدامات کرنے، سڑک کھولنے اور امدادی سامان کی فراہمی پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر