یوم پاکستان ، جنوبی وزیرستان پولیس کے زیر اہتمام تقریب منعقد

23مارچ کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان اپر، ارشد خان کی جانب سے پولیس لاٸن میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقے کے معزز مشران، ملکاں، سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ، سکول و کالج طلبہ، ابابیل اسکواڈ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے والہانہ شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کا دن برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا وہ ناقابلِ فراموش لمحہ ہے، جب ایک آزاد، خودمختار اور اسلامی ریاست کے قیام کا عزم کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں قربانی، اتحاد اور ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا درس دیتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام ایک ساتھ مل کر علاقے میں امن و امان کے قیام اور سماجی ترقی کے عمل کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں یہ سرزمین ہماری پہچان اور ہماری امانت ہے، اس کی حفاظت اور ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا
بعدازاں ڈی پی او کی قیادت میں پولیس لاٸن سے سراروغہ بازار تک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں نے قومی پرچم اور بینرز اٹھاٸے ہوے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر