فقیرآباد سرکل میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد گرفتار کرنے کے علاوہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے، ایس پی فقیر آباد ڈویژن سید طلال احمد شاہ کی نگرانی میں تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پاک آرمی کے ہمراہ مشترکہ خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیا گیا۔
آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل عمر آفریدی نے کی جبکہ اس موقع پر دیگر نفری بھی موجود رہی، گھر گھر ٹارگٹڈ آپریشنز میں غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں، غیر قانونی اسلحہ، سماج دشمن عناصر سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کا مقصد سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔ یاد رہے کہ فقیرآباد سرکل میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد گرفتار کرنے کے علاوہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00