ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 ٹرافی کا ٹور پشاور پشاور یونیورسٹی میں ٹرافی کے دورے میں کافی بدانتظامی دیکھنے میں آیی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 ٹرافی کا ٹور پاکستان کے سلسلے میں پاکستان سپر لیگ سیزن 10 سے پہلے پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی  پشاور پہنچ  گیی۔

 

کراچی لاہور اور ملتان کے ٹور کے بعد پشاورنے اپنی روایتی مہمان نوازی سے پی ایس ایل ٹرافی کا استقبال کیا۔

پشاور یونیورسٹی میں ٹرافی کے دورے میں کافی بدانتظامی دیکھنے میں آیی۔سوا گھنٹے انتظار کے بعد جب ٹرافی پشاور یونیورسٹی کے مین ایڈمنسٹریشن لایی گیی تو پی سی بی اور زلمی کی میڈیا ٹیم نے لوکل میڈیا ٹیم کی کوریج میں رکاوٹ ڈالی جس پر لوکل میڈیا نے انتظامیہ میڈیا ٹیم کو کھری کھری سنایی کہ اگر آپ خود کوریج کرسکتے ہو توپھر لوکل میڈیا کو کیوں مدعو کیا گیا جس کے بعد وہ سامنے سے ہٹ گیے۔ اور دس منٹ میٍں تقریبا پندرہ وی آیی پیز کے ساتھ فوٹوسیشن کے بعد ٹرافی کو واپس باکس بند کرکے آفیشلز وہاں سے چلے گیے اور جو شایقین اور طلبا و طالبات ٹرافی کے ساتھ فوٹو کھنچنے کی حسر ت لیے آیے تھےوہ یہ حسرت  دل میں لیکر واپس چلے گیے۔

The Luminara Trophyگزشتہ دن پشاورلایی گیی۔

اس کے بعد ٹرافی ارمی پبلک سکول پشاور پہنچے گی جس کے بعد تاریخی قلعہ بالاحصار بھی ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔
اس کے بعد ٹرافی پشاور زلمی کے ہوم گراؤنڈ ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور پہنچے گی۔اخری مرحلے میں ٹرافی ڈی ایچ اے پشاور لیجایاجائیگا۔The Luminara Trophyگزشتہ دن پشاور لایی گیی پشاور یونیورسٹی کے بعد ٹرافی کو APS سکول اور قلعہ بالا حصار لے جایی جایے گی لیکن مقامی میڈیا کی ٹیم کوان مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہے اور انتظامیہ میڈیا ٹیم کوریج کرکے فوٹیج اور تصاویر مقامی میڈیا ٹیم کو مہیا کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر