۔HBK رمضان سپورٹس گالا میں میچز کا سلسلہ جاری
صحافی برادری کے کئے کھیل کھود کی سرگرمیاں بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے،ذولفقار حمید
HBK کےتعاون سے پشاور پریس کلب میں منعقدہ رمضان سپورٹس گالا میں گزشتہ شب آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ذولفقار حمید مہمان خصوصی تھے اس موقع پرایس ایس پی آپریشن مسعود احمد بنگش،ایس پی کینٹ اعتزاز عارف بھی ان کے ہمراہ تھے
جبکہ خیبرپختونخوا یونین آف جرنلسٹ کے صدر سید کاشف الدین،صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض،سیکرٹری طیب عثمان،سابقہ صدر شمیم شاہد،چیئرمین سپورٹس کمیٹی عرفان موسیٰ زئی اور سینئرز سمیت کثیر تعداد میں صحافی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی خیبرپختونخوا ذولفقار حمید نے کہا کہ پولیس کیطرح جرنلسٹس کی ڈیوٹی بھی مشکل ہوتی ہے ان کے لئے اسطرح کی ایونٹس بہت اہمیت کے حامل ہوتی ہے
ان کا کہنا تھا کہ اسطرح کی ایونٹس تسلسل کیساتھ جاری رکھنا چاہئے تاکہ صحافی برادری کو کھیل کود کے مواقع میسر ہو،رمضان سپورٹس گالا میں گزشتہ شب کھیلے گئے مقابلوں کے نتائج کے مطابق ٹیبل ٹینس کے ایونٹ میں بلال آفریدی اور ذیشان ارباب نے فتح اپنے نام کرلی،
بیڈمنٹن کے مقابلوں میں ظفر اقبال اور عابد خان،یاسر اور عرفان خان،عرفان موسیٰ زئی اور علی شیخ،بلال آفریدی اور شاہ فیصل،فیضان اور شیخ اشفاق کی جوڑی نے اپنے میچز جیت لئے،کیرم بورڈ کے ایونٹ میں ذاہد اعوان،شہزادہ فہد،احتشام بشیر اور سیف السلام سیفی کامیاب قرار پائے،لڈو کے مقابلوں میں اسرار ،بلال احمد،مدثرزیب،واجد شہزاد،عباد خان،فیضان حسین،ظفر اقبال،شہریار انجم،سمیر رازق،نادر خواجہ،عمیر محمد زئی،حسن خورشید،عامر علی شاہ اور منیب گل نے اپنے اپنے میچز جیت لئے اسی طرح سنوکر کے ایونٹ میں گزشتہ روز چار مقابلے ہوئے جس میں کامران علی،زرشاد،مشرف علی اور حسنین علی نے کامیابی حاصل کرلی ۔