ٹی20 میں تیز ترین سنچری، حسن نواز نے اپنے ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے قومی ٹیم کے 22 سالہ اوپنر حسن نواز نے اپنے ہم وطن بلے باز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اوپنر حسن نواز تیز ترین سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

حسن نواز نے 44 گینوں پر سنچری جڑ کر قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کا 49 گیندوں پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بابراعظم نے 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تیز ترین سنچری بنائے تھی۔

اس سے قبل، سن 2014 میں بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکا میں سابق اوپنر احمد شہزاد نے 58 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کی تھی جبکہ 2023 میں بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں 58 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنائی تھی۔

واضح رہے کہ حسن نواز کی تیز ترین سنچری کی بدولت پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو شکست سے دو چار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر