پشاورہائیکورٹ نے حیات آباد میں واقع پلائی ووڈ اور لاثانی بنانے والے کارخانے کو سیل کرنے کے خلاف دائر رٹ پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے جبکہ اس حوالے سے جاری حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔ کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ثابت اللہ خان پر مشتمل دور رکنی بنچ نے کی ۔اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل اشتیاق احمد (سینئر)نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ کمپنی ایشیا کی واحد بڑی کمپنی ہے جس میں 3 ہزار سے زائد مزدور کام کرہے ہیں یہ کارخانہ ملک میں روزگار کے خاتمہ ساتھ ساتھ زرمبادلہ کا زریعہ بھی بن رہا ہے ۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ کمپنی کی انتظامیہ نے 1 رب 20 کروڑ روپے کی لاگت سے وہاں سے نکلنے والے فضلے اور آلودگی کو کنٹرول کرنے کا سسٹم بھی نصب کیا ہے جبکہ یہ یونٹ سالانہ دو ارب روپے کا ٹیکس قومی خزانے کو ادا کرنے کے ساتھ ساتھ 60 ملین ڈالرز کا ایکسپورٹ بھی کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت دنیا میں 7 کارخانے ہیں اور ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00