پشاور زلمی کے فینز کے لیے دوہری خوشخبری، پی ایس ایل کی ٹرافی کل پشاور کا ٹور کرے گی، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈییٹرز کے درمیان نمائشی میچ 8 اپریل کو کنفرم
پشاور زلمی اور خیبر پختون خواہ کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیڈرز کا درمیان نمائشی میچ اٹھ اپریل کو ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں ہوگا
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید افریدی نے ٹویٹ کر کے زلمی فینز کو میچ کے حوالے سے خوشخبری سنائی
اپنے پیغام میں جاوید افریدی نے کہا کہ نمائشی میچ پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ کے ائندہ ایڈیشن کے میچ کے لیے راہ ہمواہ کرے گا
انشاءاللہ پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی اپنے میچز ہوم گراؤنڈ پر ارباب نیاز سٹیڈیم میں کھیلے گی
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 سے پہلے پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی بھی کل پشاور پہنچے گی۔ کراچی لاہور اور ملتان کے ٹور کے بعد اب پشاور اپنی روایتی مہمان نوازی سے پی ایس ایل ٹرافی کا استقبال کرے گا۔
پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کل پہلے مرحلے میں یونیورسٹی اف پشاور جائے گی اس کے بعد ٹرافی ارمی پبلک سکول پشاور پہنچے گی جس کے بعد تاریخی قلعہ بالاحصار بھی ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔
اس کے بعد ٹرافی پشاور زلمی کے ہوم گراؤنڈ ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور پہنچے گی۔اخری مرحلے میں ٹرافی ڈی ایچ اے پشاور لیجایا جائیگا۔