۔HBK رمضان سپورٹس گالا دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا
۔HBK رمضان سپورٹس گالا کے مقابلےدوسرے مرحلے میں داخل مختلف گیمز میں برتری حاصل کرنے والےصحافیوں نے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا سپورٹس گالا میں صحافیوں کی غیر معمولی دلچسپی اور جوش و جذبہ مقابلوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہی ہے،خیبرپختونخوا یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید کاشف الدین،پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض،جنرل سیکٹری طیب عثمان اعوان،سابق صدر شمیم شاہد اور چیئرمین سپورٹس کمیٹی عرفان موسیٰ زئی کے سرپرستی میں کھیلے گئے مقابلوں کے نتائج کے مطابق ٹیبل ٹینس کے ایونٹ میں شہزاد احمد اور عابد خان نے کامیابی حاصل کرلی
،بیڈ مینٹن کے ڈبل میں ارشاد علی اور شہزادہ فہد،عثمان دانش اور شاہد جان،ایم ریاض اور کاشف الدین،عرفان موسئ زئی اور علی شیخ،بلاول ارباب اور شہریار انجم،عارف یوسفزئی اور عالمگیر ،بلال آفریدی اور شاہ فیصل کی جوڑی نے اپنے میچز جیت لئے اسی طرح سنوکر میں طیب عثمان ،کاشان اعوان ،علی رحمان،سجاد خیال،علی عباس ،شاہد آفریدی اور ذیشان ارباب نےفتح اپنے نام کرلی،کیرم بورڈ کے مقابلوں میں سجاد حسین،انصار عباس،ارسلان، بلال احمد،شہزاد احمد، گل رحمان،اقبال حیدر اور عبداللہ نے برتری حاصل کرلی
اسی طرح لڈو کے مقابلوں میں ذاہد میرو خیل،قیوم آفریدی،یاسر علی،ارشاد میدانی،شاہد،اسد علی قمر،عدنان شاہد ،عامر صدیقی،طیب عثمان ،فرحان خلیل،محمد یار،عامر شہزاد،خالد،عالم زیب اعوان ،قاری گل رحمان،احتشام بشیر،قادر خان،کاشف عارف،نسرین جابین اور انیلہ شاہین نے کامیابی حاصل کرلی ۔