پشاور کی انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتارکم عمر ملزم کو ضمانت پر رہاکر نے کے احکامات جاری کردیئے ، ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی طلحہ یوسفزئی اور شہباز خان ایڈووکیٹس نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتارملزم شاکر پر الزام ہے کہ اسکاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ملزم سیکورٹی فورسز کی نقل وحرکت کی اطلاع کالعدم تنظیم کے کمانڈ کو دیتاتھا، جس پر سی ٹی ڈی پولیس نے ایک کاروئی کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا، اپنی گرفتاری کے خلاف ملزم نے اے ٹی سی عدالت ضمانت کی درخواست کی دائر ، اس حوالے سے گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00